مسلمان ملک کےقانونی نظام کے تحت اپنوں اوردیگرمظلوم قوموں کے انصاف کے لیے
جدوجہد کریں ۔ اقتدارمیں مسلمانوں کی نمائندگی کم ہوئی ہے ، لیکن اس
صورتحال سےمایوس ہونےکی ضرورت نہیں ہے۔ بنگلورو میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی
آف انڈیا کے اجلاس میں ان خیالات کا اظہارکیا گیا ۔
بنگلورو کے امبیڈکربھون میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی قومی مہم کا
افتتاح عمل میں آیا۔ مہم کا عنوان تھا دہشت کی سیاست کے خلاف متحد ہوں ۔
بنگلورو سے شروع ہوئی ایس ڈی پی آئی کی یہ مہم 29 اپریل کو دہلی میں
اختتام پذیر ہوگی ۔ اس مہم کے تحت دہشت گردی کے خلاف جگہ جگہ
ریلیاں اور
کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔
اس موقع پرآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا سجاد نعمانی نےکہا
کہ جہاں کہیں بھی ناانصافی ہورہی ہے، مسلمان آواز اُٹھائیں ۔ مولانا نے
کہا کہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے سبھی مذاہب اورطبقوں کواعتماد
میں لے کر دنیا میں امن اور اتحاد کا پہلا معاہدہ تحریرکروایا تھا۔ اجلاس
میں بنگلوروسٹی جامع مسجد کے امام مولانا مقصودعمران نے کہا کہ ہرقسم کی
دہشت گردی کی مخالفت اور مذمت ہونی چاہئے۔ ایس ڈی پی آئی کے قومی صدر اے
سعید نےکہا کہ اقلیت، دلت اور آدیواسی متحد ہوکراپنے حقوق کے لئے لڑیں ۔